ہومپاکستانمنی لانڈرنگ کے الزامات، سلمان شہباز سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

منی لانڈرنگ کے الزامات، سلمان شہباز سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے الزام میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز سمیت تین ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے وزیراعلی حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کرنے والی عدالت نے 4 جون کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کر دیا جس کے تحت سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سلمان شہباز سمیت تین ملزموں ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس کی عمل درآمد رپورٹ مانگ لی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کے ایڈریس اور ولدیت کے حوالے سے ضمنی چالان جمع کرایا دیا گیا ہے۔ پہلے داخل کرائے گئےچالان میں ملزموں کے کوائف درست نہیں تھے، منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 11 جون کو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔