پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے بڑی خبر، چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال منصوبہ سی ڈی ڈپلیو پی سے منظور،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کی زرعی خود کفالت میں سنگ میل ثابت ہوگا،منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کی تین لاکھ ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی، علاقے میں زراعت کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جس کے نتیجے میں لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ گزشتہ تین دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھا، ہم پچھلے تین سالوں سے مسلسل اس منصوبے کی منظوری پر کام کر رہے تھے، ہماری انتھک کوششوں سے بالآخر منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوا، ہماری حکومت کی انتھک کوششوں سے بالآخر منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی منظور ہوا، اب یہ منصوبہ عملدرآمد کے لئے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال منصوبہ سی ڈی ڈپلیو پی سے منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
