ہومپاکستانشفقت محمود پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

شفقت محمود پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ موقع دینے پر چیئرمین عمران خان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ شفقت محمود نے نئے آنے والے صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا۔

Capture 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔