ہومپاکستانجماعت اسلامی کے زیر اہتمام جناح ایونیو اسلام آبادپر پانچ سو نئے درخت لگانے کے کام کا آغاز

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جناح ایونیو اسلام آبادپر پانچ سو نئے درخت لگانے کے کام کا آغاز

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام جناح ایونیو اسلام آبادپر پانچ سو نئے درخت لگانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے

، گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے بڑی تعداد درختوں کو جلایا گیا تھا، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے پو دے لگا کر تین روزہ مہم کا آغاز کر دیا ، اس مو قع پر نائب امیر و تا جر رہنماءمحمد کاشف چوہدری ، الخد مت فاونڈیشن کے صدر حامد اطہر ، چوہدری ساجد اقبال ، عامر بلو چ ، سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد سمیت سینکڑوں کار کنان بھی مو جو د تھے ، بعد ازاں میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا اسلام آباد میں احتجاج کے موقع پر درختوں اور پودوں کو جلانا قابل مذمت اقدام ہے ، عوامی حقوق کے تحفظ اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف پر امن احتجاج کرنا ہر شخص کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں قومی املاک اور درختوں کو جلانا کہاں کا جمہورہ حق ہے ، انھوں نے کہا ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ و ہ اپنے ورکرز کی تر بیت ذہنی اور سیاسی تربیت کریں تاکہ وہ احتجاج کے موقع پر قومی املاک اور ملک اور قوم کا جانی اور مالی نقصان کر نے سے گزیز کریں،جماعت اسلامی آئندہ تین دنوں میں جناح ایونیو پر 500درخت لگائے گی تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی ماند نہ پڑسکے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے منصوبے ترتیب دیا ہیں ، اسلام آباد دنیا کی خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک شہر ہے دنیا بھر سے سفارت کاربزنس مین یہاںرہنا پسند کرتے ہیں ہیں اگر اسلام آباد خوبصورت ہوگا تو اس سے پاکستان کا خوبصورت اور مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا ،جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے کہا درختوں کو تناور بننے میں برسا برس لگتے ہیں جبکہ ان کو تباہ کر نے میں ایک منت لگتا ہے درختوں اور سبزے کو جلا نا کہاں کی دانشمندی ہے اسلام آباد کی خوبصورتی ماند پڑ چکی ہے ، مظاہرین کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔