ہومپاکستانگرفتاری کا خوف یا کچھ اور۔۔۔عمران خان دھرنا ختم کرتے ہی پشاور پہنچ گئے

گرفتاری کا خوف یا کچھ اور۔۔۔عمران خان دھرنا ختم کرتے ہی پشاور پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنا ختم کرکے بنی گالہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہائو س میں قیام کریں گے ۔دوسری جانب جمعرات کو چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی۔جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ کے جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 20گھنٹے میں پختونخوا سے یہاں پہنچا ہوں، میں نے دیکھا قوم خوف سے آزاد ہوگئی ہے، حکومت پولیس تشدد، جھوٹے کیسز اور موت سے ڈراتی تھی، ہمیں سالوں سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی جی کو سزا ہونی تھی اسے اسلام آباد میں تعینات کیا گیا، پہلے تو میں نے کہا تھا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے تب تک یہاں بیٹھوں گا ، لیکن یہ لوگ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جارہے ہیں، جو انہوں نے یہ حرکتیں کیں ہیں عوام پولیس سے نفرت کرے گی، یہ ہمیں اپنے فوج کے بھی خلاف کررہے ہیں، فوج بھی ہماری ہے پولیس بھی اور عوام بھی ہماری ہے۔سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا، کہا کہ اگر 6 روز میں الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تودوبارہ اسلام آباد پھرآوں گا، اگر انتخابات کا اعلان نہیں کیا تو 20لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد آوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔