ہومپاکستانوزیر اعظم کا ریڈ زون کا دورہ ، فرائض نبھانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی

وزیر اعظم کا ریڈ زون کا دورہ ، فرائض نبھانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران فرائض نبھانے والے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی ۔وزیر اعظم ریڈ زون پہنچے اور پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فرائض انجام دینے والے اہلکاروں سے میگا فون کے ذریعے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے انتشار پھیلانے کی کوششوں کو روکنا ہے ، آپ نے جس طرح اپنے فرائض انجام دیے قوم آپ سے یہی توقع کرتی تھی ، آپ کے ساتھ بائیس کروڑ عوام کی دعائیں ہیں ، ہم نے انتشار اور تقسیم کو روکنا ہے ، جو تقسیم در تقسیم کی سازش کی گئی اسے روکنا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جان و مال کی حفاظت کیلئے آپ جو آئینی و قانونی اختیار استعمال کر رہے ہیں یہی وہ طریقہ ہے جو قائد اعظم نے سکھایا ، ہم قائد کا پاکستان بنائیں گے ،وزیر اعظم نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کےنعرے بھی لگائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔