وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے وفاقی دار الحکومت میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے سپیشل فائر فائٹر فورس تشکیل دیدی،فورس اسلام آباد کے 3مقامات ڈی 12،لوہی دندی اور مونال کے علاقے میں تعینات کی گئی ہے،آگ لگنے کے واقعات کی بروقت روک تھام کے فورس انوائرمنٹ ونگ کے تحت قائم کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایات کے مطابق ا یم پی او ایم اینڈ آر ایم ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھا،سیکیورٹی اور ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے حصوصی فورس قائم کر دی ہے،ذرائع کے مطابق فورس سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انوائرمنٹ کے تحت قائم کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق فورس کو ابتدائی طور پر مارگلہ ہلز کے تین مقامات پر تعینات کی گئی ہے،سی ڈی اے ذرائع کے مطابق یہ فورس 24گھٹنے سٹینڈ بائی رہے گی اور کسی بھی قسم کے واقعے کی صورت میں فوری ریسکیو آپریشن میں شریک ہو گی،سی ڈی اے نے ایسے واقعات کی فوری روک تھام کیلئے فریش فائر لائن پر کام شروع کر دیا ہے جو آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کام کریں گی،سپیشل فائر فائٹر فورس ویجیلنس کا کام بھی کرے گی،آگ لگنے کے اسباب کو روکنے کی ذمہ داری بھی فورس کو دی گئی ہے،سی ڈی اے ذرائع کے مطابق انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا عملہ اپنا کام جاری رکھے گا،ڈائریکٹوریٹ آف ایم اینڈ آر ایم کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق فائٹر فورس نے پہلے روز ڈی بارہ،گولڑہ،سید پور،شاہدرہ،مونال،نور پور شاہاں میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے مختلف آپریشنز میں حصہ لیا۔











