اسلام آباد پولیس کی کاروائی،ای الیون میں کیفے پر فائنل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای الیون میں عبداللہ شاہ نامی لڑکے نے آج صبح 5 بجے بوائلر روم شیشہ کیفے پر زاتی رنجش کی وجہ سے فائرنگ کی تھی جس پر ایس پی صدر تصور اقبال نے ایس ایچ او کو اس ملزم کو جلد پکڑنے کی ہدایات جاری کیں۔ایس ایچ او گولڑہ ندیم طاہر نے ٹیم تشکیل دی اور ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔دوران ریڈ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے تھانہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔ایس ایچ او گولڑہ ندیم طاہر کا کہنا تھا کے آئی جی اسلام آباد کے احکامات کے مطابق اسلام آباد شہر کو ایک محفوض مقام بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔
