ہومپاکستانعمران خان اور عثمان بزدار پنجاب کو کھنڈرات کرکے گئے ہیں، ن لیگ الزام

عمران خان اور عثمان بزدار پنجاب کو کھنڈرات کرکے گئے ہیں، ن لیگ الزام

پاکستان مسلم لیگ ن نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی نہیں حقیقت میں پی ٹی آئی کے ون مین آرمی کی حکومت تھی، عمران خان اور عثمان بزدار پنجاب کو کھنڈرات کرکے گئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ عمران نیازی ہر ہفتہ پنجاب آتے تھے، سردار عثمان بزدار نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا تھا، آج میونسپل کارپوریشن میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، 102 لوگوں کا پبلک سروس کمیشن سے امتحان لیا، رکھ نہیں سکے۔اویس لغاری نے کہا کہ اسپتال میں 48 فیصد ٹیکنیکل لوگ موجود ہی نہیں ہیں، آپ کے صحت کارڈ سے امیر بھی مفت علاج کر وا رہے ہیں، اسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، نہروں کا نظام نہیں ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عدالت اس لیے کھلی کہ تمہارے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آئین شکنی کر رہے تھے، حکومت ایک ووٹ کی بھی ہو تو اکثریت کی ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔