ہومپاکستانعدالت کی ملعون گیرٹ ولڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف مثراقدامات کی ہدایت

عدالت کی ملعون گیرٹ ولڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف مثراقدامات کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اور وزارتِ آئی ٹی کو ملعون گیرٹ ولڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف مثراقدامات کی ہدایت کردی

۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وزارت آئی ٹی مناسب ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملعون گریٹ ویلڈرکی جانب سے توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف درخواست پرفیصلہ جاری کیا۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریک تحفظ ناموس رسالت ۖکی درخواست پر 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف عدالتی احکامات پر حکومت عملدرآمد کرے۔ عدالت نے پٹیشن کو Repetition بنا کرچیئرمین پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ پٹیشنرنے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے، گریڈ ویلڈر لگا تارتوہین آمیزٹوئٹس کررہا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ اور مناسب ایکشن کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے۔

پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے چاہییں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو یہ عدالت پہلے بھی ہدایات دے چکی ہے۔ پی ٹی اے کی بطور ریگولیٹرازخود بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات کو دیکھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پٹیشنرنے ڈچ سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی مسلسل توہین آمیز ٹوئٹس کی جانب توجہ دلائی۔ پٹیشنرنے ہالینڈ کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کی استدعا کی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پٹیشنرکی جانب سیعدالت سے استدعا کی گئی گیرٹ ولڈرز کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے۔ پٹیشنرنیعدالت کو بتایا کہ یورپ ہمیشہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے مذہب کا استعمال کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔