Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانعمران خان کے جلسے سے قبل زلفی بخاری کی قیادت میں اٹک میں بڑی ریلی

عمران خان کے جلسے سے قبل زلفی بخاری کی قیادت میں اٹک میں بڑی ریلی

عمران خان کے جلسے سے قبل اٹک شہر میں بڑی ریلی ،ریلی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کی ،علی محمد خان، قاسم سوری اور شہریار آفریدی بھی ریلی میں شریک ہوئے ۔ریلی میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد ہوئی ،اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اٹک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف غلامی نا منظور تحریک حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پورے پاکستان نے رجیم چینج آپریشن کی سازش کو مسترد کر دیا ہے،عمران خان 20 مئی کے بعد فیصلہ کن کال دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔