ہومپاکستانسی ڈی اے کے اشتراک سے پی سی آئی سی ایل کا شجرکاری مہم کا آغاز

سی ڈی اے کے اشتراک سے پی سی آئی سی ایل کا شجرکاری مہم کا آغاز

اسلام آباد (سب نیوز) پاک چائنا کمپنی لمیٹڈ (پی سی آئی سی ایل) نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے اشتراک سے فیصل مسجد، اسلام آباد کے علاقے میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا، جو کہ سرسبز و شاداب اور مزید پائیدار پاکستان کے فروغ کے لیےپککل کہ سی ایس آراقدامات کا حصہ ہے۔اس تقریب میں رکں (ماحولیاتی) سی ڈی اے عبداللہ خرم نیازی، مینجنگ ڈائریکٹر پی سی آئی سی ایل سونگ چین وین، اعلیٰ انتظامیہ، ملازمین اور ان کے اہل و عیال نے شرکت کی۔


اس موقع پر 600 سے زائد پودے لگائے گئے۔تقریب میں خطاب کے دوران جناب سونگ چین وین نے ماحولیاتی پائیداری اور ذمہ دار کارپوریٹ شہری بننے کے لیے پی سی آئی سی ایل کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ جناب نیازی صاحب نے اسلام آباد کے سرسبز و شاداب ماحول اور ماحولیاتی آگاہی کو دوام بخشنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔۔ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور سرسبز اور مزید پائیدار پاکستان کی جانب اپنا کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔