ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کو باقاعدہ تمام اختیارات واپس مل گئے ،اس سے قبل پی ٹی آئی کی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں کمی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا تھا جسے بعد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین نے طارق بنوری نے اسے چیلنج کیا اور ہائیکورٹ نے ان کی برطرفی کو کالعدم قررد ے دیا تھا ۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے عدالتی حکم تو مان لیا لیکن ان کے اختیارات سلب کر لئے اورانہیں عضو معطل کر دیا گیا اور تمام اختیارات ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ کے سپرد کر دیئے گئے تھے ۔
شفقت محمو د کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا جو تاحال سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ۔
دوسری جانب احسن اقبال نے چارج سنبھالتے ہی پہلا دورہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیا تھا اور وہاں ادارے کی ورکنگ کے بارے میں انہیں آگاہ کیا تھا ۔
چند روز بعد ہی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری کے سلب کئے گئے تمام اختیارات واپس کر دیئے گئے اور وہ اس وقت مکمل طور پر بااختیار چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کو بھی غیر فعال کر دیا گیا ہے اورایگزیکٹو ڈائریکٹر کے اختیارات بھی محدود کر دیئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اب سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس بھی غیر موثر ہو جائے گا کیونکہ حکومت نے پرانے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے رولز بحال کرنے سے متعلق ورکنگ شروع کر دی ہے ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کوتمام اختیارات واپس مل گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

