Monday, May 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآزاد کشمیر حکومت میں نئے وزرا کو قلمدان سونپ دئیے گئے

آزاد کشمیر حکومت میں نئے وزرا کو قلمدان سونپ دئیے گئے

آزاد کشمیر حکومت میں وزرا کو قلمدان سونپ دئیے گئے۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ فاروق احمد کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ،مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ، ترقیاتی ادارہ مظفر آباد ، سردار امیر اکبر خان کو زراعت ، امور حیوانا ت ، ڈیری ڈویلپمنٹ،آبپاشی و سمال ڈیمز ، دیوان علی خان چغتائی کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، ٹیوٹا، چوہدری علی شان کو خوراک ، معدنی وسائل ، چوہدری علی اکبرکو سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، سول ڈیفنس و بحالیات ، چوہدری محمد رشید کو منصوبہ بندی و ترقیات ، پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، عبدالماجد خان کو خزانہ ،امداد باہمی ، ان لینڈ ریونیو ، چوہدری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل ، میر پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، چوہدری اخلاق کو ریونیو ، اسٹیمپس، کسٹوڈین ، اظہر صادق کو مواصلات و تعمیرات عامہ ، ظفر اقبال ملک کو ہائر ایجوکیشن ، نثار انصر کو صحت عامہ ، سردار فہیم کو قانون و انصاف، پارلیمانی امور ، انسانی حقوق اور سیاحت ، اکمل سرگالہ کو جنگلات ، وائلڈ لائف و فشریز، مقبول احمد کو صنعت ، کامرس ، لیبر ویلفیئر، اوزان و پیمائش ،سیریکلچر و پرنٹنگ پریس جبکہ چوہدری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کا قلمدان دیا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔