ہومپاکستاناٹارنی جنرل کابرطرف گورنرپنجاب سے متعلق اہم بیان

اٹارنی جنرل کابرطرف گورنرپنجاب سے متعلق اہم بیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے جیسے معاملات پہلی بار نہیں ہوئے، ایسے چیلنجز آتے رہتے ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کیلئے نیک نیتی اور قانون کے مطابق چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ قانون اور آئین میں ہمیشہ ترامیم کی گنجائش ہوتی ہے، ترامیم تجربات کی روشنی میں کی جاتی ہیں، مستقبل میں رکاوٹوں سے بچنے کیلئے آئین کی تشریح اور ترامیم ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاملہ غلط ہو تو وجوہات بیان کرکے اسے واپس بھیجا جا سکتا ہے، اگر کوئی ضد کرے تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایک جماعت کی نہیں ، یہ مخلوط حکومت ہے جس میں ایک جماعت کے سوا سب جماعتیں شامل ہیں۔

اشتر اوصاف نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہو تو یہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں، میرا اور آپ کا نقصان ہے، ہمیں پاکستان کے خلاف کام کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں سے ملک کومحفوظ رکھنا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے دوبارہ انکار کے بعد وفاقی حکومت نیوزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے گورنر کی تقرری تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔