اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مریم ملک کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئی۔
ایمان مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس کیا گیا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
