پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے ، اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف اربوں روپے کے نقصان،قاعدے قانون کی خلاف ورزیوںپر کارروائی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈ کپ کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر مالی اورقانونی جرائم کا ارتکاب کیاگیا ، پیپرارولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں،ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپوراور غیرشفاف تھا، غیر شفاف طریقے سے جائز بولیاں دینے والوں کو دانستہ مسابقتی عمل سے نکال باہر کیا گیا،مشکوک اور مینیوپلیٹڈ طریقہ کار اپنایا گیا جس میں تمام کمپنیوں کو مقابلے کا منصفانہ ماحول فراہم نہیں ہوااس عمل سے پی ٹی وی کو بھاری مالی نقصانات ہوئے ،قومی خزانے اور خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قواعد کے برعکس پی ٹی وی سپورٹس کے کنٹریکٹس دینے اوراربوں روپے کی ادائیگیوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا من پسند کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے گئے محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کئے گئے، ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگراہم شواہداور ریکارڈ حاصل کرلیا ، ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا، سابق دور کے ریکارڈ کی چھان پھٹک میں ہوشربا حقائق برآمد ہوئے،سابق وزیراعظم عمران خان کے براہ راست حکم پر غیرقانونی کام کئے گئے۔
