ہومپاکستانعمران خان مشکل میں پھنس گئے ،پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے

عمران خان مشکل میں پھنس گئے ،پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے ، اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف ۔ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے نقصان،قاعدے قانون کی خلاف ورزیوںپر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا،پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈ کپ کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر مالی اورقانونی جرائم کا ارتکاب کیاگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپرارولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں ،ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپوراور غیرشفاف تھا،غیر شفاف طریقے سے جائز بولیاں دینے والوں کو دانستہ مسابقتی عمل سے نکال باہر کیا گیا،مشکوک اور مینیوپلیٹڈ طریقہ کار اپنایا گیا جس میں تمام کمپنیوں کو مقابلے کا منصفانہ ماحول فراہم نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق اس عمل سے پی ٹی وی کو بھاری مالی نقصانات ہوئے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ قومی خزانے اور خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،قواعد کے برعکس پی ٹی وی سپورٹس کے کنٹریکٹس دینے اوراربوں روپے کی ادائیگیوں پر قانونی کارروائی کا آغاز۔محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق من پسند کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے گئے،من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کئے گئے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگراہم شواہداور ریکارڈ حاصل کرلیا ،ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ،سابق دور کے ریکارڈ کی چھان پھٹک میں ہوشربا حقائق برآمد ہوئے ، سابق وزیراعظم عمران خان کے براہ راست حکم پر غیرقانونی کام کئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔