حکومت آزادکشمیر نے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے اعلی سطحی جائزہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔،وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی زیرصدارت اجلاس میں 2 ارب 80 کروڑ روپے بجٹ کے خلاف مادی و مالی اہداف کا جائزہ لیا گیا۔آزادکشمیر کے 32 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 60 کروڑ روپے کے اخراجات ہو چکے۔2 ارب 20 کروڑ روپے خرچ کرنے باقی ہیں۔وزیراعظم سردار تنویرالیاس نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے اور منصوبے بروقت مکمل کرکے مالی اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
