ہومسائنس و ٹیکنالوجیچین کا تیان جھو۔4 کارگو خلائی جہاز روانگی کے لیے تیار

چین کا تیان جھو۔4 کارگو خلائی جہاز روانگی کے لیے تیار

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق تیان جھو۔4 کارگو خلائی جہاز اور لانگ مارچ۔7 وائی 5 کیریئر راکٹ کے امتزاج کو وین چھانگ خلائی جہاز لانچنگ سائٹ کے لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ ادارے کے مطابق کارگو خلائی جہاز مستقبل قریب میں مناسب وقت پر روانہ کیا جائے گا۔ادارے نے مزید کہا کہ لانچ سائٹ پر سہولیات اور آلات بہترین حالت میں ہیں، اور مختلف پری لانچ فانکشن چیک اور مشترکہ ٹیسٹ ، منصوبہ بندی کے مطابق کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔