ہومپاکستانبہت جلد عمران خان کی سابق کابینہ پکڑی جائے گی: مریم نواز

بہت جلد عمران خان کی سابق کابینہ پکڑی جائے گی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ان کی سابق کابینہ پکڑی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمہارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔