Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانموجودہ صورتحال ، چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو مشاورت کیلئے بلا لیا

موجودہ صورتحال ، چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو مشاورت کیلئے بلا لیا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی آئینی صورت حال پر مشاورت کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے ساتھی ججز کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے اپنے گھر پر بلایا ہے کیونکہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کورٹ کو تالے لگے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔