اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے،شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو تین دن سے چل رہا تھا کہ انتخابات واحد حل ہیں، یہ الیکٹڈ اور سیلیکٹد کا طعنہ دیتے تھے، اب آئیں، انکی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں،
شیخ رشید نے کہا کہ یہ آئیں عوام میں جائیں، مقابلہ کریں، ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، میں عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اشاروں کناوں میں کہہ رہا تھا، جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہونگے، مشینوں کے بغیر ہونگے، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیو ! عمران خان کو دو تہائی اکثریت دینے کے لیے تیار ہو جاو، یہ جس بھی کورٹ میں جائیں، سپریم کورٹ سپیکر کے خلاف نہیں جائے گی،
