Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کر دی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے رولنگ روک دی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔وقفہ سوالات پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی ہے اور اس کا سب کو حق حاصل ہے۔ فواد چودھری نے خفیہ مراسلے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے رولنگ روک دی اور اجلاس ملتوی کر دیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان پیدل چل کر پارلیمنٹ لاجز پہنچے جب کہ منحرف ارکان بھی اپوزیشن کی لابی میں پہنچے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔