Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانمتحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ،174 ارکان کی شرکت

متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ،174 ارکان کی شرکت

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ،متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 174 ارکان کی شرکت ان ارکان میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان شامل نہیں۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری، بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد ، اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی سمیت ممبران شریک ہیں۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم ممبران کو قانونی نکات پر بریفنگ دے گی، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اپوزیشن اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔