اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر شہزاد کو ڈائریکٹر آڈٹ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔
سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق عامر شہزاد، جو اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈٹ تھری)کے عہدے پر تعینات ہیں انہیں فوری طور پر ڈائریکٹر آڈٹ (او پی ایس)کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافی چارج آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔ عامر شہزاد کا تعلق فنانس، آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ سے ہے اور وہ گریڈ 18 کے افسر ہیں۔

