اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے جمع کرائی۔سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔

متحدہ اپوزیشن سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی میدان میں آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
