ہومپاکستانحکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے اور نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو منتقل ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔