Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانتحریک عدم اعتماد،قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ جاری،ووٹنگ بھی حصہ

تحریک عدم اعتماد،قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ جاری،ووٹنگ بھی حصہ

قومی اسمبلی کےکل کےاجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قائد حذب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ کی جائےگی۔

وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ ایجنڈےمیں شامل ہے۔ اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پرعدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے لہٰذا وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

WhatsApp Image 2022 04 02 at 10.08.25 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔