پاکستان نے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی ان کے دونوں اوپنر صفر پر آٹ ہوئے اور اسی طرح پوری آسٹریلوی ٹیم 42 ویں اوور میں 210 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ہدف با آسانی 38 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بین مک ڈرموٹ36،کیمرون گرین 34 جبکہ کپتان ایرن فنچ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف نے 2،2 شکار کیے جبکہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

