ہومپاکستانجام کمال کے پاس اگر بندے پورے ہیں تو تبدیلی لے آئیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

جام کمال کے پاس اگر بندے پورے ہیں تو تبدیلی لے آئیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ جام کمال کے پاس اگر بندے پورے ہیں تو تبدیلی لے آئیں۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کا آج چوتھا کابینہ اجلاس ہوا ہے، کابینہ اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ہیں، بلوچستان کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گئے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کے حالات صوبے میں تھے اس لوگوں کو مسائل کا سامنا تھا، ہم نے آتے ہی ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کئے، لوگ مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر آرہے تھے، ہم نے طے کیا مسائل حل کئے جائیں گے۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم 11 سال سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ کیا، ریکوڈک منصوبہ طے کرنے پر ہماری کابینہ مبارک کی مستحق ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے، وفاقی حکومت سے درخواست کرینگے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رہائشی ویزا دیاجائے، غیر ملکی سرمایہ کار بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہماری حکومت جتنے دن رہے بلوچستان کی بہتری کے لیے کام کریں گئے جبکہ بلوچستان کی بہتری کے لیے تبدیلی لائے تھے، جام کمال کے پاس اگر بندے پورے ہیں تو تبدیلی لے آئیں اور اگر آپ اچھے ہوتے تو وزیر اعلی رہتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔