اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کی آڈیو لیک ہو گئی ۔مبینہ آڈیو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیئر کل آپ لوگوں نے چار بجے کی کال دینی ہے ٹریفک چوک پر اور آپ لوگوں نے دھرنا اوراحتجاج کرنا ہے لیکن ریلی نہیں نکالنی اور وہیں ٹریفک چوک بلاک کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینرز پر لکھوانا ہے کہ ضمیر فروش نامنظور،امت مسلمہ کے لیڈر کے ساتھ ہم کھڑے ہیں،ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ لکھیں لیکن یہ ضرور لکھیں کہ ضمیر فروش نامنظور،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حق میں الگ سے بھی بینرز بنوائیں۔
زرتاج گل کی آڈیو لیک ،امریکہ مخالف نعرے درج کرنے سے منع کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
