ہومپاکستانعمران خان نے حکومت بچانے کیلئے اداروں کو استعمال کیا،بلاول کا الزام

عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے اداروں کو استعمال کیا،بلاول کا الزام

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے فرائض کے مطابق ایک کام بھی نہیں کیا، جاتے جاتے وزیراعظم خارجہ پالیسی، معیشت اور اداروں پر حملہ آور ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ عمران خان جاتے جاتے اداروں کو نقصان پہنچا رہا ہے، خط کا جھوٹ بول کر عوام کو ورغلانے کی کوشش ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی حیثیت سے ایسا کام کرنا ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، لیٹر کا شوشہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے جو خطرناک ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی حثیت سے ایسا کام کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ، عمران خان خان23 فروری کو روس گئے ، کیا 23 فروری سے پہلے ہم شہباز شریف کے پاس تحریک عدم اعتماد کا آپشن لے کر نہیں گئے؟ کیا ہمیں پہلے سے پتا تھا کہ آپ نے روس جانا تھا اور روس نے جنگ کرنی تھی؟بلاول نے کہا کہ ہم نے جنوری میں عوامی مارچ اور عدم اعتماد کا فیصلہ کیا تھا، کیا ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ عمران خان نے روس جانا ہے؟ کیا ہمیں پہلے سے علم تھا کہ ان کے خلاف عالمی سازش ہو رہی ہے؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے، ایسا جھوٹ تو بولیں جس پر کوئی بھروسہ تو کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عدم اعتماد پر امن طریقے سے ہو، وزیراعظم نیعام سفارتی عمل کو متنازع بنایاہے،ملک گواہ ہیکہ ہم کئی سال سے سیاسی جدوجہدمیں شریک ہیں۔ بلاول نے کہا کہ پہلے عمران خان کہتے تھے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرکے ہمیں بہت بڑا تحفہ دیا، پھر کہنا شروع کردیا کہ عدم اعتماد عالمی سازش ہے، انہیں خودفیصلہ کرنا ہے یہ ہمارا تحفہ ہے یاعالمی سازش ہے؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی جمہوری پارلیمانی طریقہ کار کو متنازع نہ بنایا جائے، وزیر اعظم سیف یا بیک ڈور ایگزٹ ڈھونڈنیکی بجائیاس عمل کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا اختلاف یہ ہیکہ آپ ایک سلیکشن کے ذریعے قوم پر مسلط کیے گئے، جب ہمارا عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گا تو میرا اور آپ کا جھگڑا ختم۔بلاول نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، اداروں، اسپیکر سے اپیل ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سب ہوش کے ناخن لیں، ہم جمہوریت کی بحالی کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں، سب سمجھتے ہیں کہ الیکشن ریفارمز کے بعد جلد سے جلد الیکشن ہونے چاہئیں۔اتوار کو ووٹنگ ہے، امید رکھتے ہیں اس وقت تک کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ایک عمران کی انا، رونے دھونیکی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، ہم عمران خان کا ہر الزام، جھوٹ کا جواب دینا جانتے ہیں، اتوار کو ووٹنگ ہے، امید رکھتے ہیں اس وقت تک کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائیگا، یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ جانے والا شور کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔