ہومپاکستانعدم اعتماد کے پیچھے عالمی سامراج،غدار آلہ کار بنے ہیں،مراد سعید

عدم اعتماد کے پیچھے عالمی سامراج،غدار آلہ کار بنے ہیں،مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 7 مارچ کو دھمکی آمیز مراسلہ آیا،8 مارچ کو قرارداد جمع ہوئی، آپ کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی تھی۔مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا، 27 مارچ کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوا، عمران خان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کرپشن کا پیسہ بچانا تھا اس لیے آپ بات نہیں کرسکتے تھے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں80 ہزارجانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا، کے پی بلدیاتی انتخابات میں تمام پارٹیوں کا صفایا کردیا، عوام نے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دے دیا۔مراد سعید نے کہا کہ مقصود چپڑاسی والا کہتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کی کیا ضرورت تھی، عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔