اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزارت داخلہ کو قومی اسمبلی کے 3 اپریل کے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے خط لکھ دیا ۔سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط کی کاپی چیف کمشنر اسلام آباد ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی بھجوائی گئی ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنا آپ کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔


