ہومتازہ تریندوسرا ون ڈے)پاکستان نے رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا

دوسرا ون ڈے)پاکستان نے رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔قومی ٹیم کی کینگروز کے خلاف بلیبازی جاری تھی جبکہ اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے 118 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تھی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مقررہ 50 اوورز میں آسٹریلوی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے تھے۔ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی بین میکڈرموٹ نے 104 رنز بنا کے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی تھے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد وسیم جونئیر نے دو جبکہ زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں مسلسل شکست کا سامنا رہا ہے تاہم آج پاکستان نے 6 وکٹوں سے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے جبکہ 6 بالیں باقی تھیں پاکستان نے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق کی شان دار سنچریوں کی مدد سے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی تیسری گیند پر کپتان ایرون فنچ کی وکٹ سے محروم ہوگئی جب شاہین شاہ آفریدی نے ان کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں گزشتہ میچ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ اور بین میک ڈرمٹ کے درمیان 162 رنز کی شان دار شراکت ہوئی اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ زاہد محمود نے پاکستان کو دوسری کامیابی ٹریوس ہیڈ کو آٹ کرکے دلائی جبکہ وہ 70 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنا کر خطرناک ثابت ہو رہے تھے۔ میک ڈرمٹ کا ساتھ دینے مارنس لبوشین میدان میں آئے اور ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ آسٹریلیا کا اسکور 35 اوورز میں 237 رنز پر پہنچا تھا کہ 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنانے والے مک ڈرمٹ محمد وسیم کی گیند پر حارث رف کا کیچ دے گئے۔ مارنس لبوشین 59 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی وکٹ بنے تاہم اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 44 ویں اوور میں 272 تک پہنچ گیا تھا۔ الیکس کیری آٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، جن کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی، انہیں محمد وسیم نے آٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے دیگر بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔ کیمرون گرین بھی 5 رنز بنا سکے اور 301 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بنے۔ مارکوس اسٹوئنس ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر پائے اور 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنا کر شاہین شاہ کا نشانہ بنے۔ آسٹریلیا کی جانب سے آخری آٹ ہونے والے بلے باز شان ایبٹ تھے جنہوں نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 28 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی وکٹ بنے۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قبل ازیں پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔