ہومتازہ ترینرندھیر کپور بھائی رشی کپور کی موت کو بھول گئے

رندھیر کپور بھائی رشی کپور کی موت کو بھول گئے

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چچا اداکار رندھیر کپور ڈیمینشیا جیسے ذہنی مرض مبتلا ہوگئے ہیں، جس وجہ سے انہیں اپنے بھائی رشی کپور کی موت تک یاد نہیں رہی۔

رنبیر کپور نے نئی دہلی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں جب ان کے والد رشی کپور کی آخری فلم شرما جی نمکین ریلیز ہوئی تو ان کے چچا یعنی رندھیر کپور نے اسے شوق سے دیکھا۔بولی وڈ اداکار نے بتایا کہ اپنے بھائی کی فلم دیکھنے کے بعد رندھیر کپور نے انہیں کہا کہ وہ رشی کپور کو فون ملائیں، وہ ان سے بات کرنا چاہتے ہیں اور انہیں شاندار اداکاری پر مبارک باد دیں گے۔رنبیرکپور کے مطابق چچا نے ان سے پوچھا کہ ان کے والد رشی کپور کہاں ہیں، انہیں بلائیں یا پھر ان کا فون نمبر ملائیں، وہ ان سے فون پر بات کرکے انہیں اچھی اداکاری کی مبارک باد دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔