ہومپاکستانایم کیو ایم کے دونوں وزرا نے استعفے وزیراعظم آفس بھجوا دئیے

ایم کیو ایم کے دونوں وزرا نے استعفے وزیراعظم آفس بھجوا دئیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کے وزرا امین الحق اور فروغ نسیم نے استعفے وزیراعظم آفس بھجوا دئیے، ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم نے استعفیٰ کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے رات گئے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا،

حکومتی اتحادی ایم کیوایم نے عمران خان حکومت کو چھوڑنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے۔ترجمان ایم کیوایم کے مطابق آج سہ پہر پریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، متحدہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کا ساتھ دے گی، قانونی ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماں کے دستخط ہو گئے ہیں جس کے بعد دونوں وفود پریس کانفرنس کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔