اسلام آباد(سب نیوز)وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج ہر وہ فیصلہ کرے گی جوملکی مفاد میں ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوعدم استحکام کرنے کا پلان ہے، کٹھ پتلیوں کے تانے بانے لندن میں بیٹھے شخص سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عالمی سازشوں کے پیش نظرلوگوں سے ملاقاتیں کررہا ہے،
عالمی سازش عمران خان نہیں عوام کے خلاف ہے، عمران خان نیعالمی سازش کا ابتدائی دیباچہ سامنے رکھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی سازش کے دستاویزات وقت کے ساتھ سامنے لائیں گے، عدم اعتماد والوں کو 20 کروڑعوام کے درمیان سے گزرکرجانا ہوگا، عوام کوغلامی کی طرف لے جانے کی پلاننگ ہورہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے کل عمران خان کی قیادت پرلبیک کہا، پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا اجتماع کل ہوا، جن لوگوں کوسندھ ہائوس میں رکھا گیا ان پرپیسوں کی یلغار ہوئی، کل اسلام آباد کے درودیوار لرز گئے۔
انہوں نے کہا کہ آنے جانے کا سلسلہ ووٹنگ سے ایک گھنٹے قبل تک جاری رہے گا، کسی کے آنے جانے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ن لیگ کو اداروں کے خلاف سازشیں کرنے کی عادت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے کہاتھا10لاکھ لوگوں کے درمیان سے گزرنا ہوگا، اب کہتاہوں20کروڑ افراد میں سے گزرنا ہوگا، فوج ہروہ فیصلہ کرے گی جوملکی مفاد میں ہوگا۔
