آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ ہمیں کرکٹ کی پرواہ ہے اور ہمیں اسے بڑھانے میں مدد کریں گے۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے بعد سماجی رابطے کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیریز کے کچھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیںتصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ سیریز ہم سے بڑی تھی اور ہم دنیا کو دکھانا چاہتے تھے کہ ہمیں کرکٹ کی پرواہ ہے، جس کھیل سے ہم محبت کرتے ہیں اسے بڑھانے میں مدد کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم جس نے ہمیں کھیل کے دوران مشکل میں ڈالا، مجھے یقین ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں کے درمیان جس دوستی اور احترام کا مظاہرہ کیا گیا اس کا تجربہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔
آخر میں انہوں نے سیریز کے دوران تمام یادگار لمحات اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا بھی کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری تھی جس میں پہلے دو میچز بنا کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے جبکہ تیسرا میچ آسٹریلیا نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں وائٹ بال سیریز بھی شامل ہے جو 29 مارچ سے 5 اپریل کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
