اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے شامی وزیرخارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور شام کے وزرائے خارجہ کی جنوبی ایشیا اورمشرق وسطی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔شامی وزیر خارجہ نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ امریکا ایران تنا میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور شام نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ وزارتِ تجارت میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے بھی ملاقات کی۔جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ شامی وزیر خارجہ نے پاکستان شام مشترکہ کاروباری کونسل کیقیام کی تجویز دی۔جام کمال خان نے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی اور عملی اقتصادی روڈمیپ تیار کرنے کی تجویز دی۔
اسحاق ڈار سے شامی وزیرخارجہ کی ملاقات، فلسطین، گولان کی پہاڑیوں اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
