اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ڈی چوک جلسے سے قبل اپوزیشن کو پیغام دیا کہ تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی، گلگت بلتستان سے قافلے تاریخی امر بالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔
کراچی اور گلگت بلتستان سے فاصلے تاریخی #امربالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے رواں دواں ہیں، گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے۔۔۔۔تیاری پکڑو چوہوں اب ٹانگیں نہ کانپیں https://t.co/btd2v1uQPQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2022
خیال رہے کہ اتوار27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گرانڈ میں منعقد ہونے والے امر بالمعروف جلسے کا وقت سہ پہر 3 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ ملکر تجدید عہد کریں گے کہ قومی غیرت، ملکی خودمختاری اور خوداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔
