اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ بار نے صدارتی ریفرنس سے متعلق اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں رکن پارلیمان کا ووٹ کا حق انفرادی ہے ، آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کسی سیاسی جماعت کا حق نہیں۔
کسی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ عوام اپنے منتحب نمائندوں کے ذریعے نظام حکومت چلاتے ہیں ۔سپریم کورٹ بار آرٹیکل 63 کے تحت کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے پہلے نہیں روکا جاسکتا۔سپریم کورٹ بار کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 95 کے تحت ڈالا گیا ہر ووٹ گنتی میں شمار ہوتا ہے، ہر رکن قومی اسمبلی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے میں خودمختار ہے، آرٹیکل 63 اے میں پارٹی ڈائریکشن کیخلاف ووٹ ڈالنے پر کوئی نااہلی نہیں۔

