اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قرضہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کیلئے منظور کیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منظور کردہ پروگرام کے تحت ادارہ جاتی و ریگولیٹری اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔
پروگرام کا مقصد کیپٹل مارکیٹ میں ادارہ جاتی انویسٹرز ڈیمانڈ کو تیز کرنا ہے اور ڈیریویٹو و کوڈیٹی فیوچر کی طرح متبادل فنانشل انسٹرومنٹس کو بڑھانا ہے۔
