اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کانفرنس کے خطاب میں اوآئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ یوم پاکستان پر اوآئی سی کانفرنس کا انعقاد باعث مسرت ہے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلا ف عالمی دن قرار دیا ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف یواین نے قرارداد منظور کی، نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مذہب کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جو غلط تھا،نائن الیون کے بعدمسلمانوں کامغرب میں رہنامشکل ہوگیاتھا، اور دنیا اسلاموفوبیا کے واقعات پر خاموش رہی۔اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے سے مغرب میں رہنے والے مسلمان زیادہ متاثر ہوئے۔
