Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانپارلیمنٹ حملہ کیس، صدر مملکت عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری

پارلیمنٹ حملہ کیس، صدر مملکت عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی اور فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد ازاں سنا دیا گیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مذکورہ کیس سے پہلے ہی بری کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔