Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانشیخ رشید کا بڑا دعویٰ،آئندہ 72 گھنٹے اہم قراردے دیے

شیخ رشید کا بڑا دعویٰ،آئندہ 72 گھنٹے اہم قراردے دیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ اور امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے۔امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔عدم اعتمادکے بجائے کچھ اوربھی نکل سکتاہے۔کل صبح تک عمران خان کے حق میں اچھافیصلہ آئیگا۔آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ چودھری برادارن کومشورہ ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں۔میں مشورہ دے سکتاہوں آگے ان کااپنافیصلہ ہے۔جونسلی اوراصلی دوست ہوتاہے وہ ساتھ کھڑاہوتاہے۔

مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں۔جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی بیوقوفیوں کی وجہ سے عمران خان زیادہ مضبوط ہوئے،عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی۔اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی۔ جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا۔جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے ۔اپوزیشن 23 مارچ کوآئے تحفظ فراہم کریں گے۔اگرکسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کے سواکچھ نہیں کیا،4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہے ہیں۔ اب مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریزکرے۔ گزارش ہے ملک کوانتشارکی طرف نہ جانیدیں۔ان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں،افسوس کی بات ہے کہ یہ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں۔لڑائی جھگڑے اور انارکی نہیں ہونی چاہیے۔پاک آسٹریلیا میچ بھی ہے کہ اس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول سے میرا کبھی بھی جھگڑا نہیں رہا ۔میری بلاول سے پیدائشی صلح ہے۔اللہ نہ کرے کہ پیپلز پارٹی پنجاب فتح کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔