Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانعمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کا دوطرفہ کرایہ 95 ہزار 628 روپے کردیا ہے جب کہ اس سے قبل مدینہ اور جدہ کا دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ سے زائد تھا۔

پی آئی اے کے مطابق پی کے 9759 لاہور سے جدہ اور پی کے 9741 اسلام آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پی کے 9731 کراچی سے جدہ اور پی کے 9735 پشاور تا جدہ کی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔