Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانزرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا،شاہ محمود قریشی

زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔ عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار کا مطالبہ کیا۔ان قومی اداروں کو سیاست میں قید کرنا انکے شایان شان نہیں۔بلاول قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہتان تراشی کی ضرورت نہیں، عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔اداروں کے اپنے معاملات ہیں ،ان کو کام کرنے دیں۔ہم سیاسی انداز میں عدم اعتماد کی تحریک سے نمٹ لیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں۔بلاول سے سوا ل ہے پیسوں کی تھیلیاں لیکر لوگوں کو خریدنا آئینی کام ہے؟بلاول سے کہتاہوں آئین کی خلاف ورزی آپ اور آصف زرداری کررہے ہیں۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جانتے ہیں کس نے کس سے رابطہ کیا،بیخبرنہیں ہیں،آصف زرداری ہمارے جن ایم این ایز کو پیش کش کرچکے انہوں نے بتادیا ۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا۔اتحادی اپوزیشن کی چال کوپوری طرح سمجھتے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔