Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں،سعد رفیق

پی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں،سعد رفیق

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمرا ن خان کیساتھ کوئی رہنا نہیں چاہتا،پی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا۔اب لوگ نیوٹرل ہوگئے ہیں تو ان کو تکلیف ہورہی ہے۔علیم خان سے بات ہوگئی ہے ،شمولیت پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھے کریں۔کیالوگ اکٹھے کرنا صرف عمران خان کو ہی آتاہے؟ہم بھی لوگوں کو اکٹھا کریں گے ،دیکھتے ہیں کون روکتاہے؟عمرا ن خان جلسوں میں غیرمناسب زبان استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہوجائیں جسکو ووٹ ملیں وہ آئے حکومت بنائیں۔ایک سال میں معیشت اور مسائل ٹھیک نہیں ہو سکتے۔انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ایم این ایز کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر عدالت نوٹس لے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔